منگل , جنوری 27 2026

شاہ زیب خانزادہ کا ‘کیس نمبر 10’ کا اعلان

مشہور صحافی اور اینکر شاہ زیب خانزادہ نے ‘کیس نمبر 10’ کا اعلان کر دیا، ایک نیا سنسنی خیز قتل کا معمہ تیار نے اپنے حالیہ ڈرامہ سیریل ‘کیس نمبر 9’ کی کامیابی کے بعد اب ‘کیس نمبر 10’ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

شاہ زیب خانزادہ نے ‘کیس نمبر 10’ کا اعلان کر دیا، ایک نیا سنسنی خیز قتل کا معمہ تیار نے Something Haute کے یوٹیوب شو میں میزبان آمنہ عیسٰی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کیس نمبر 10’ کا سکرپٹ مکمل طور پر تیار ہے اور یہ ایک دلچسپ قتل کا معمہ (مرڈر مسٹری) ہوگا۔

شاہ زیب خانزادہ نے کہا:”میں نے کچھ نیا اور مختلف کام کرنے کا ارادہ کیا تھا، اسی لیے ‘کیس نمبر 10’ لکھا۔ اسد قریشی صاحب نے مجھ سے کہا تھا کہ پاکستان میں کوئی اچھی کرائم سٹوریز یا مسٹریز نہیں لکھتا، تو مجھے چیلنج محسوس ہوا اور میں نے ایک اور کرائم ڈرامہ لکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ ایک مکمل مرڈر مسٹری ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو بہت پسند آئے گی۔ میں اس خبر کا اعلان آج آپ کے شو پر کر رہا ہوں۔ ابھی تک نشریات کے ٹائم لائن کا فیصلہ نہیں ہوا، لیکن سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے۔

“انہوں نے مزید کہا کہ اپنی کہانیوں میں وہ ہمیشہ مضبوط اور بااختیار خواتین کے کردار پیش کرتے ہیں اور ‘کیس نمبر 10’ میں بھی ناظرین صرف طاقتور فیملی لیڈز دیکھیں گے۔ی

اد رہے کہ شاہ زیب خانزادہ کا تازہ ترین ڈرامہ ‘کیس نمبر 9’، جو 7th Sky Entertainment کی پروڈکشن تھا، جیو ٹی وی پر بہت مقبول ہوا۔ اس ڈرامے میں سبا قمر، فیصل قریشی، نوین وقار، جنید خان اور گوہر رشید جیسے نامور اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

ڈرامہ سید وجاہت حسین نے ڈائریکٹ کیا تھا۔اب فینز ‘کیس نمبر 10’ کے اعلان پر بہت پرجوش ہیں اور جلد از جلد اس نئے سنسنی خیز مرڈر مسٹری کو اسکرین پر دیکھنے کا منتظر ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

‘سانول یارپیا’ کے خوشگوار اختتام پر فینز تقسیم

جیو ٹی وی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل سانول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے