منگل , جنوری 27 2026

نئے چیئرمین ایس ای سی پی تعینات

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کبیر سدھو فی الحال چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب انہیں پاکستان کے سرمایہ کاری اور سیکیورٹیز ریگولیٹر کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر کبیر سدھو کا تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظرڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے پاس برطانیہ اور پاکستان میں 20 سال سے زائد کا قانونی اور ریگولیٹری تجربہ موجود ہے۔ وہ یونیورسٹی آف مانچسٹر سے پی ایچ ڈی کے حامل ہیں اور ان کی ڈاکٹریٹ اسٹاک ایکسچینجز کی ریگولیشنز اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے موضوع پر ہے۔

وہ قانون اور بینکنگ کے ماہر ہیں اور برطانیہ میں متعدد انشورنس کمپنیوں، لا فرموں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان میں انہوں نے وزارت قانون اور پرائیویٹائزیشن کمیشن میں سینئر لیگل کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا۔

کمپٹیشن کمیشن میں شاندار کارکردگی ڈاکٹر سدھو کے چیئرمین کمپٹیشن کمیشن کے دور میں ادارے نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا

  • عدالتی بیک لاگ میں 70 فیصد کمی
  • گزشتہ دو برس میں عدالتوں اور ٹربیونلز سے 567 میں سے 434 مقدمات کے فیصلے
  • 1.36 ارب روپے کے جرمانے ریکور کیے گئے
  • کارٹلز اور گمراہ کن مارکیٹنگ پریکٹسز کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کے نئے جرمانے عائد کیے گئے

خاص طور پر پی ٹی سی ایل – ٹیلی نار مرجر کیس میں ڈاکٹر سدھو کے متوازن، شفاف اور پیشہ ورانہ فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر بہت سراہا گیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ڈاکٹر کبیر سدھو کی قانونی مہارت، ریگولیٹری تجربہ اور سرمایہ کاروں کے تحفظ پر گہری تحقیق کی وجہ سے وہ ایس ای سی پی کو مزید موثر اور شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔یہ تقرری پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹ کو مضبوط کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے