منگل , جنوری 27 2026

ڈرامہ سیریل ’پامال‘: فائنل ایپی سوڈ آج نشر ہو گا – ناظرین میں شدید بحث

گرین انٹرٹینمنٹ کے پرائم ٹائم ہٹ ڈرامہ سیریل ’پامال‘ نے ناظرین کو جذباتی طور پر خوب جکڑ رکھا ہے۔ زنجبیل عاصم شاہ کی تحریر کردہ اور خضر ادریس کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی پروڈیوسر تحریم چوہدری ہیں۔

کہانی مرکزی کردار ملیکہ (صبا قمر) کے گرد گھومتی ہے جو ایک مصنفہ ہے اور شادی سے پہلے اور بعد میں سخت زندگی گزار چکی ہے۔ شوہر رضا (عثمان مختار) کی وفات کے بعد وہ مالی اور جذباتی بحران کا شکار ہے اور تنہا ماں بن کر بیٹی کی پرورش کر رہی ہے۔

گزشتہ ایپی سوڈ (سیکنڈ لاسٹ) میں ملیکہ نے انی (حارث وحید) کا پروپوزل مسترد کر دیا اور اسے اپنی منگیتر سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انی دل ٹوٹنے کے باوجود ملیکہ کے فیصلے کو تسلیم کر گیا۔ اس منظر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔

ناظرین میں گرما گرم بحث چل رہی ہے کہ ایک نوجوان بیوہ کو دوسری شادی کر کے زندگی دوبارہ شروع کرنی چاہیے یا نہیں۔

اکثر شائقین ملیکہ کے فیصلے سے ناخوش ہیں۔ ایک ناظر نے لکھا، “ملیکہ کو انی کا پروپوزل قبول کر لینا چاہیے تھا، وہ بہت محبت کرنے والا اور خیال رکھنے والا ہے۔” ایک اور نے کہا، “اب تو ملیکہ کو انی سے شادی کر لینی چاہیے کیونکہ وہ کزن ہے اور بیٹی کی بہتر دیکھ بھال کر سکتا ہے۔” بہت سے لوگ انی کا درد محسوس کر رہے ہیں اور حارث وحید کی اداکاری کی داد دے رہے ہیں کہ “انی واقعی سچی محبت کرتا تھا، حارث وحید شاندار مگر انڈر ریٹڈ اداکار ہیں۔

“دوسری طرف کچھ ناظرین ملیکہ کی حمایت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ “اگر ملیکہ کو انی سے احساس نہیں تو وہ کیسے شادی کر سکتی ہے؟” ایک شائق نے تجویز دی کہ “ڈرامے میں اسلامی تصور دکھانا چاہیے تھا کہ رضا ملیکہ کو طلاق دے کر انس سے اس کی شادی کروا دیتا۔”

اب تمام ناظرین کی نظریں آج 6 جنوری 2026 کو شام 8 بجے نشر ہونے والی فائنل قسط پر لگی ہیں۔ تجزیہ کاروں اور ناظرین کی زیادہ تر پیش گوئی ہے کہ مصنفہ روایتی ہیپی اینڈنگ کی بجائے ایک مضبوط اور حقیقت پسند پیغام دے کر کہانی ختم کریں گی۔

ملیکہ تنہا ماں بن کر اپنی تحریری صلاحیتوں سے کامیابی حاصل کرے گی، بیٹی کی اچھی پرورش کرے گی اور ایک آزاد، خود مختار عورت کے طور پر ابھرے گی۔ انی سے شادی کا امکان کم نظر آ رہا ہے۔

کچھ لوگوں کو توقع ہے کہ فائنل میں ملیکہ کی اندرونی جدوجہد، ماضی کے فلیش بیکس اور مستقبل کی امید دکھائی جائے گی۔’پامال‘ نے نوجوان بیوہ عورتوں کی جدوجہد، دوسری شادی کے معاشرتی دباؤ، خود انحصاری اور جذباتی بحران جیسے حساس موضوعات پر کھل کر بات کی ہے، جو اسے موجودہ سیزن کا سب سے زیادہ زیر بحث ڈرامہ بنا چکا ہے۔

آج رات کا فائنل ایپی سوڈ دیکھ کر ہی پتہ چلے گا کہ ملیکہ کی “پامال” زندگی کا انجام کیا ہوتا ہے!

About Aftab Ahmed

Check Also

‘سانول یارپیا’ کے خوشگوار اختتام پر فینز تقسیم

جیو ٹی وی کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل سانول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے