
سابق پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی طلاق کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والے تنازع نے نیا موڑ لے لیا ہے جب مبینہ طور پر ملوث ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق پر سخت تنقید کی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
عماد وسیم نے 28 دسمبر 2025 کو انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ طویل عرصے سے جاری اختلافات کی وجہ سے انہوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ انہوں نے پرائیویسی کا احترام کرنے اور پرانی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی۔
اس کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ شادی میں مشکلات تو تھیں مگر انہوں نے بطور بیوی اور ماں رشتہ نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی، تاہم ایک “تیسری شخصیت” کی مداخلت نے سب کچھ تباہ کر دیا، جو عماد سے شادی کی خواہشمند تھی۔
ثانیہ نے مزید کہا کہ ان کے گھر اجاڑ دیا گیا، بچے باپ سے محروم ہو گئے اور پانچ ماہ کے بیٹے کو اب تک عماد نے نہیں تھاما۔ انہوں نے دستاویزی ثبوت موجود ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔
اس تنازع کی وجہ جولائی 2025 میں وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بنیں جب ثانیہ اشفاق تیسرے بچے کی امید سے تھیں اور عماد وسیم کو نائلہ راجہ کے ساتھ لندن میں دیکھا گیا تھا۔ اس وقت بھی افواہیں گردش میں تھیں مگر نائلہ نے ان کی تردید کی تھی۔
اب طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انسٹاگرام پر تبصروں میں ثبوت پیش کرنے یا الزامات کی تردید کا مطالبہ کیا۔
ایک صارف کے تبصرے کے جواب میں نائلہ راجہ نے طویل پیغام لکھا جس میں ثانیہ اشفاق کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس حقیقی ثبوت ہیں تو وہ انہیں متعلقہ قانونی فورمز پر پیش کریں۔
نائلہ نے کہا کہ بدنامی صرف جھوٹے اور نقصان پہنچانے والے دعووں پرہوتی ہے اور سچے ثبوت پیش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے لوگوں کو الزام تراشی کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ن
ائلہ کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا پر نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ صارفین نے انہیں “گھر توڑنے والی” اور “جھوٹی” قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ “ایسا اعتماد تو تب ہوتا ہے جب سب کچھ کر کے بھی معصوم بننے کی کوشش کی جائے”۔
دوسرے نے کہا کہ ثانیہ اشفاق نے نائلہ کا نام تک نہیں لیا مگر وہ خود کو ملوث ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ کئی صارفین کا خیال تھا کہ نائلہ کا یہ دفاع ان کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ جوڑے کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ یہ تنازع سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ عماد وسیم نے مزید کوئی بیان نہیں دیا۔
UrduLead UrduLead