بدھ , دسمبر 24 2025

اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفد کی آمد کے باعث 26 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی اور انتظامی امور کے پیش نظر جمعرات، 26 دسمبر کو اسلام آباد میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حکام کے مطابق تعطیل کا فیصلہ غیر ملکی معزز وفد کی آمد کے موقع پر معمولاتِ زندگی کو مؤثر اور محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پیشگی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عام تعطیل کا اطلاق صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک محدود ہوگا، جبکہ دیگر شہروں اور صوبوں میں معمول کے مطابق دفاتر کھلے رہیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ: ایک لاکھ 74 ہزار نئے نان فائلرز کی فہرست تیار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے ایک اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے