
انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فاتح ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے مارجن سے فتح محنت، لگن اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فائنل میچ کے ہیرو سمیر منہاس کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دے کر قوم کی عزت میں اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں سمیر منہاس نے شاندار اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی انڈر 19 ٹیم کی اس تاریخی کامیابی کو پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
UrduLead UrduLead