پیر , دسمبر 22 2025

کے الیکٹرک بمقابلہ پاور ڈویژن: ٹیرف سبسڈی تنازع شدت اختیار کر گیا، توہینِ عدالت کا خطرہ

کے الیکٹرک (کے ای) اور پاور ڈویژن کے درمیان ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کی ادائیگیوں پر شدید اختلافات بدستور برقرار ہیں، جس نے اب توہینِ عدالت کے سنگین الزامات کی شکل اختیار کر لی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے سندھ ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے اصل ٹیرف کی بنیاد پر سبسڈی کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پاور ڈویژن نظرثانی شدہ ٹیرف پر عملدرآمد کا اصرار کر رہا ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے سیکرٹری پاور کو ایک تازہ خط میں خبردار کیا ہے کہ پاور ڈویژن کا موجودہ مؤقف سندھ ہائی کورٹ کے 4 نومبر 2025 کے عبوری احکامات کی خلاف ورزی ہے اور یہ توہینِ عدالت کی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

مونس علوی نے کمپنی کے قانونی مشیر ڈاکٹر فروغ نسیم کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن کا ڈپٹی سیکریٹری عبدالمتین کا خط زیرِ التوا آئینی درخواستوں کے تناظر میں عدالت کی توہین کے مترادف ہے۔

مونس علوی نے خط میں واضح کیا کہ ماسٹر کلیکشن ایگریمنٹ کے تحت ایجنٹ بینک حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) بھی عدالتی احکامات کا پابند ہے اور نظرثانی شدہ ٹیرف پر ادائیگیاں پراسیس نہیں کر سکتا۔

انہوں نے ایک بار پھر سیکرٹری پاور سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے عارضی کلیمز کو اصل ٹیرف کی بنیاد پر فوری طور پر جاری کیا جائے، ورنہ کمپنی اپنے تمام قانونی حقوق استعمال کرنے میں آزاد ہوگی۔

دونوں فریقوں کے درمیان یہ خط و کتابت جاری ہے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں متعلقہ آئینی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تنازع اگر جلد حل نہ ہوا تو کراچی کے بجلی صارفین پر بھی براہِ راست اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے بعد اسلام آباد پہنچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے