google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 15 روز کیلیے ڈیزل کی قیمت میں کمی، پیٹرول کے نرخ برقرار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

15 روز کیلیے ڈیزل کی قیمت میں کمی، پیٹرول کے نرخ برقرار

وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق اگلے 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.77روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جبکہ نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے کمی کے بعد287.33 روپے سے کم کرکے 285.56روپے فی لیٹر پہنچ جائے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت279.75 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …