بدھ , جنوری 28 2026

امتحانی نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا اعلان

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امتحانی اصلاحات کے تحت اب امتحانی پرچوں پر ای شیٹس کا استعمال کیا جائے گا جن میں یونیک سیکیورٹی کوڈز، کیو آر کوڈز اور واٹر مارکس شامل کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے امتحانی شفافیت اور جعل سازی کی روک تھام میں بہتری لانے کی توقع ہے۔

چیئرپرسن ٹاسک فورس مزمل محمود کی ہدایات پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل سسٹمز کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ ملازمین کی خصوصی ٹریننگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

پنجاب کے تمام بورڈز کے سسٹم اینالسٹس اور کمپیوٹر پروگرامرز کو 13 دسمبر کو لاہور میں جامع ٹریننگ دی جائے گی۔

ٹریننگ میں ای مارکنگ، کیو آئی بی (کوئسشن آئٹم بینک)، ڈی اے ایم ایس (ڈیجیٹل امتحانی مینجمنٹ سسٹم) اور ای شیٹ سسٹم کا عملی جائزہ پیش کیا جائے گا۔یہ ٹریننگ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) لاہور اور انٹر بورڈز چیئرمین کمیٹی (آئی بی سی سی) کے ماہر افسران دیں گے۔

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے نمائندے اس ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔اس اقدام کے ذریعے پنجاب میں امتحانی عمل کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالنے اور طلبہ اور والدین کے لیے شفاف اور قابل اعتماد امتحانی نظام قائم کرنے کا مقصد حاصل کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …