
دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ افغانستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ 12 دسمبر سے شروع ہو کر 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ کل 12 دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔
ٹورنامنٹ کے دیگر اہم میچز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:
- 12 دسمبر: پاکستان بمقابلہ ملائیشیا
- 12 دسمبر: بھارت بمقابلہ متحدہ عرب امارات
- 14 دسمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت
- 16 دسمبر: پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات
سیمی فائنل 19 دسمبر جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے گروپ مرحلے کے تینوں میچز دبئی میں کھیلے گی اور بھارت کے ساتھ ہونے والا میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی انڈر 19 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
UrduLead UrduLead