بدھ , جنوری 28 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باضابطہ اعلان

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول اور ٹیموں کی تقسیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے،

اعلان کے مطابق میگا ایونٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔

ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔ تینوں ممالک کے متعدد شہروں میں میچوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے باعث یہ ٹورنامنٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور وسیع پیمانے پر کھیلا جانے والا عالمی کپ تصور کیا جا رہا ہے۔

فٹبال شائقین اس اعلان کے بعد میگا ایونٹ کے آغاز کے لیے پرجوش ہیں، جبکہ میزبان ممالک نے شاندار انتظامات کی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …