
پاکستان کے مقبول ترین اور باوقار لکس اسٹائل ایوارڈز کی چوبیسویں سالانہ تقریب کے لیے نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 11 دسمبر 2025 کو کراچی میں منعقد ہوگی۔
پانچ سال بعد پہلی مرتبہ، 2020 کے بعد ایوارڈز کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس بار مجموعی طور پر 28 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں ٹی وی، فلم، میوزک، فیشن اور ڈیجیٹل کانٹینٹ شامل ہیں۔ تقریب میں ویوورز چوائس اور کرٹکس چوائس، دو اقسام کے ایوارڈز دیے جائیں گے جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا۔
ٹی وی کیٹیگریز – ناظرین کی پسند
بہترین اداکارہ:
درِّشاں سلیم (عشقِ مرشد، خئی)، ہانیہ عامر (کبھی میں کبھی تم)، سجل علی (زرد پتوں کا بُن)
بہترین اداکار:
بلال عباس (عشقِ مرشد)، دانش تیمور (جان نثار)، فہد مصطفیٰ (کبھی میں کبھی تم)، عمران اشرف (نمک حرام)
بہترین سیریل:
اداوَت، بیبی باجی کی بہوئیں، حسرت، ترکِ وفا
سال کا بہترین ڈراما:
کبھی میں کبھی تم (اے آر وائی)، کفارہ (جیو)، خئی (جیو)، عشقِ مرشد (ہم ٹی وی)
ٹی وی کیٹیگریز – ناقدین کی پسند
ابھرتا ٹیلنٹ:
خوشحال خان (دنیاپور)، نعیمہ بٹ (انسپکٹر صبیحہ)، سحر ہاشمی (ظلم)، شاہیرہ جلیل الباسط (برنس روڈ کے رومیو جولیٹ)
بہترین ڈائریکٹر:
بدر محمود (کبھی میں کبھی تم)، مصدق ملک (نور جہاں)، صائف حسن (زرد پتوں کا بُن), سید وجاہت حسین (خئی)
بہترین ڈراما:
عشقِ مرشد، جفا (ہم ٹی وی)، خئی (جیو)، زرد پتوں کا بُن (ہم ٹی وی)
بہترین لکھاری:
فرحت اشتیاق (کبھی میں کبھی تم)، مصطفیٰ آفریدی (زرد پتوں کا بُن)، ثقلین عباس (خئی)، زنجبیل عاصم شاہ (نور جہاں)
فلم کیٹیگریز – ناظرین کی پسند
بہترین اداکار:
عمران اشرف (کٹر کراچی)، ثمر جعفری (نابالغ افراد), طلحہ انجم (کٹر کراچی)، عثمان خان (نایاب)
بہترین اداکارہ:
عائشہ عمر (ٹکسالی گیٹ)، کنزہ ہاشمی (کٹر کراچی)، کبریٰ خان (ابھی)، یمنہ زیدی (نایاب)
بہترین فلم:
گلاس ورکر، کٹر کراچی، نابالغ افراد، نایاب
فلم و ڈیجیٹل – ناقدین کی پسند
بہترین ڈائریکٹر:
عبدالوالی بلوچ (کٹر کراچی)، ایم شہزاد ملک (لیچ)، عمیر ناصر علی (نایاب)، وجاہت رؤف (دغاباز دل)
بہترین بیوٹی انفلوئنسر:
دعا فاطمہ، ہمایل، حرا فیصل، سبینہ سعید
بہترین کانٹینٹ کریئٹر:
جنید اکرم، کنول افتاب، رون اینڈ کوکو، ذوالقرنین سکندر
بہترین ٹرینڈ سیٹر:
عائدہ شیخ، ڈاکٹر زی خان، ہمایل، زینب رضا
UrduLead UrduLead