
خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں 10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون خصوصی کو شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ کے تمام ارکان آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند، آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان شامل ہیں۔
اسی طرح سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی ایک بار پھر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایک معاون خصوصی کا نام بعد ازاں ظاہر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ “بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،” اور مزید کہا کہ “کارکنوں سے متعلق شکایات کے ازالے کا عمل بھی جاری ہے۔”
نئی کابینہ کے حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جس میں صوبائی و پارٹی قیادت شریک ہوگی۔
 UrduLead UrduLead
UrduLead UrduLead
				 
						
					 
						
					 
						
					