google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شبہاز شریف کےپاس ایک درجن سےزائد وزارتوں اور ڈویژنز کا قلمدان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شبہاز شریف کےپاس ایک درجن سےزائد وزارتوں اور ڈویژنز کا قلمدان

وفاقی کابینہ کی تشکیل کےبعد بھی متعدد اہم وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزراء سے محروم ہیں- 

کابینہ کا حجم مختصر ہونے کی وجہ سےوزیراعظم شبہاز شریف نےایک درجن سےزائد وزارتوں اور ڈویژنز کا قلمدان اپنے پاس رکھ لیا- کئی اہم وزارتوں اورڈویژنز کاقلمدان تاحال کسی کونہیں دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز 19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ، وزیر اعظم کی جانب سے تمام وزراء کو ایک یا ایک سے زائد وزارت یا ڈویژن کے قلمدان تفویض کئے گئے- اب بھی کل 33وفاقی وزارتوں اور 40 ڈویژنز میں سے ایک درجن سے زائد وزارتوں اور ڈویژن کے قلمدان تاحال کسی کو نہیں سونپے گئے-

ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی،آئی ٹی، مواصلات،بین الصوبائی رابطہ،پارلیمانی امور,صحت اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی کاقلمدان کسی کو نہیں دیا گیا، وزیراعظم مذہبی امور،آبی وسائل،امورکشمیر وگلگت بلتستان،نیشنل سیکیورٹی اورتخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن کےانچارج وزیربھی خود ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …