
مشہور وی لاگر کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمان کے ساتھ تعلقات معمول پر ہیں، وہ صرف سکون کے لیے والدین کے گھر گئی تھیں، سوشل میڈیا نے جھگڑے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
لاہور کے معروف وی لاگررجب بٹ، جو اپنی دلکش شخصیت، خاندانی وی لاگز اور متعدد تنازعات کی وجہ سے ملک کے مقبول ترین آن لائن شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی اور اہلیہ ایمان سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کی۔
رجب بٹ، جو اس وقت مختلف قانونی مقدمات کے باعث بیرونِ ملک مقیم ہیں، حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئے جب ان کے بارے میں یہ اطلاع پھیلی کہ ان کا اپنی حاملہ بیوی ایمان سے جھگڑا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق مختلف دعوے گردش کرتے رہے، جس کے بعد انہوں نے پہلی بار عوامی طور پر اپنا مئوقف پیش کیا۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ان کے اور ایمان کے درمیان کبھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہا۔ ان کے مطابق، ایمان جانتی ہیں کہ میری زندگی میں ان کی کیا حیثیت ہے۔ وہ کبھی کسی بات سے غیر محفوظ (Insecure) محسوس نہیں کرتیں، اور ہمارے درمیان کبھی کوئی ایسا تنازع نہیں ہوا جو سنجیدہ نوعیت کا ہو۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایمان حمل کے دوران اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھیں کیونکہ وہ ایک پرسکون ماحول پسند کرتی ہیں، اور وہ خود بھی اپنی بیوی کو اس دوران ذہنی سکون دینا چاہتے تھے۔
رجب بٹ کامزید کہنا تھا، ایمان کو خاموش اور آرام دہ ماحول پسند ہے، اسی لیے میں نے چاہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہیں تاکہ حمل کے دوران انہیں زیادہ سہولت ملے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود کچھ لوگوں نے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، حالانکہ ان کے درمیان ایسا کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ ان کے مطابق، بات صرف اتنی تھی کہ ایمان اپنے گھر والوں کے پاس کچھ دن گزارنا چاہتی تھیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں جیسے ہمارے درمیان بڑے اختلافات ہو گئے ہوں۔
وی لاگر نے مزید بتایا کہ اب تمام غلط فہمیاں ختم ہو چکی ہیں، اور ایمان اپنے بیٹے کیوان کے ساتھ دوبارہ گھر واپس آ چکی ہیں۔ ہم دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے، اور اب ہم اپنی فیملی پر توجہ دے رہے ہیں،
یاد رہے کہ رجب بٹ پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے وی لاگرز میں شامل ہیں۔ وہ اپنے رنگین طرزِ زندگی، خاندانی ویڈیوز، اور کھلے اندازِ گفتگو کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز موجود ہیں جو ان کی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں میں ہمیشہ دلچسپی لیتے ہیں۔
ماہرینِ سوشل میڈیا کے مطابق، راجب بٹ کے تازہ بیان نے ان کے مداحوں کو خاصا مطمئن کیا ہے۔ حالیہ تنازعات کے بعد ان کی ساکھ کو جو نقصان پہنچ رہا تھا، وہ اب بحال ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔مداحوں نے بھی ان کے اس موقف پر مثبت ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے حق میں پیغامات سامنے آئے جن میں مداحوں نے کہا کہ ذاتی زندگی کے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہیے اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پوڈکاسٹ کے اختتام پر رجب بٹ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلد نئے وی لاگز کے ذریعے اپنے ناظرین کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آئیں گے۔ ان کے بقول، زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، اہم یہ ہے کہ آپ ایک دوسرے کو سمجھیں اور آگے بڑھیں۔