google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

’ہیرا منڈی‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ 

’سکل بن‘ کے نام سے گانے کے بول مشہور شاعر امیر خسرو کی شاعری سے لئے گئے ہیں اور اسے راجہ حسن نے اپنی خوبصورت آواز دی ہے۔

گانے کو کلاسیکی انداز میں موسیقی دی گئی ہے اور بالی وڈ کی مختلف اداکارائیں اس میں حصہ لیتی ہیں اس میں ایک دربار کی مکمل عکاسی کی گئی ہے۔

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا تھا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے۔

’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

’ہیرا منڈی‘ کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا  کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …