پیر , اکتوبر 13 2025

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے موڈیز ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار کی بلند سطح عبور کر گیا۔

صبح 9 بجکر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 760.81 پوائنٹس یا 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 47 ہزار290 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔

اہم شعبوں جیسے آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، کھاد ساز ادارے، تیل و گیس کی تلاش کی کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنریز میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔ انڈیکس میں بھاری وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے اے آر ایل، این آر ایل، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور این بی پی کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔

تجزیہ کاروں نے خریداری کے اس رجحان کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے جوڑا ہے، جو اس وقت سامنے آیا جب موڈیز نے بدھ کے روز حکومتِ پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی اجراء کنندہ اور سینئر غیر محفوظ قرض کی ریٹنگ کو سی اے اے ٹو سے بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام کی ریٹنگ بھی (پی)سی اے اے ٹو سے بڑھا کر (پی)سی اے اے ون کر دی اور ساتھ ہی حکومتِ پاکستان کے لیے آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کر دیا۔

ملک کی نمایاں بزنس تنظیموں، جن میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، بزنس مین فورم اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) شامل ہیں، نے موڈیز کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے مستقبل کے لیے نہایت مثبت پیش رفت قرار دیا۔

بدھ کے روز، پی ایس ایکس میں معمولی منافع کے حصول کا رجحان دیکھا گیا، جب بیئرز نے تجارتی خسارے میں اضافے اور صوبائی ٹیکس وصولیوں کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہونے کے خدشات کے باعث کنٹرول سنبھال لیا۔

کے ایس ای-100 انڈیکس بدھ کو 146,529.31 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 476.02 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

جمعرات 14 اگست کو عام تعطیل کے باعث اسٹاک مارکیٹ بند رہی۔

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ، جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر 282 روپے کی سطح سے 281 کی سطح پر آگیا۔

صبح 10 بجے ڈالر کے مقابلے روپیہ 37 پیسے کی بہتری سے 281.85 کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو روپیہ 282.22 پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …