
پاکستان کی سرکاری ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے دو لاکھ میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی درآمد کے لیے نیا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
قیمتوں کی پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست مقرر کی گئی ہے۔
یورپی تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹی سی پی نے 100,000 ٹن تک سفید چینی کی خریداری کے لیے جاری ایک بین الاقوامی ٹینڈر کے تحت جو اس ہفتے مکمل ہوا تقریباً 55,000 ٹن چینی خریدی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی حکومت نے ملک میں خوردہ چینی کی قیمتوں میں تیز اضافے کے بعد قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔
نئے ٹینڈر میں باریک، چھوٹے اور درمیانے درجے کی چینی کے لیے قیمتوں کی پیشکشیں طلب کی گئی ہیں، جن کی ترسیل 31 اکتوبر تک پاکستان میں متوقع ہے۔