منگل , مارچ 17 2026

پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

مون سون کے ساتویں اسپیل کی انٹری ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد کے علاوہ لاہور کے کئی علاقوں میں صبح سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، ساتواں اسپیل کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے ساتویں سپیل نے انٹری دیدی جس کے بعد گرمی اور حبس کا خاتمہ ہوگیا،صبح سے جاری رم جھم نے موسم سہانا کردیا۔

شہر کے بیشترعلاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے،کلمہ چوک،لکشمی چوک، لبرٹی، اچھرہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہورہی ہے،

اندرون لاہور، بادامی باغ، بھاٹی گیٹ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، اس کے علاوہ گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا کے اطراف میں بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے،مون سون کا ساتواں سپیل کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ اسلام آباد ، لاہور اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خلیج جنگ: ہرمز بندش سے جی ڈی پی متاثر

ایران کشیدگی بڑھی تو خلیجی معیشت کو 1990 کے بعد بڑا دھچکا لگ سکتا ہے …