منگل , اکتوبر 14 2025

کے ایس ای 100 : ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچیبج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پہلی بار بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ47 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے کے بعد ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،

مارکیٹ میں 60 کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کے شیئرز کے سودے 43 ارب 84 کروڑ روپے میں طے پائے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت رہا اور دن بھر مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں تیزی دیکھنے میں آئی اور سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے جبکہ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس 1547 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ46 ہزار 929 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 1622 پوائنٹس بڑھ کرپہلی بار ایک لاکھ 47 ہزار کی بلند ترین حد تک ٹریڈ ہوا۔

100 انڈیکس کی یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 45 ہزار 258 پوائنٹس رہی، اسٹاک ایکسچینج میں479کمپنیوں میں سے242 کمپنیوں کےشیئرز میں اضافہ،209کمپنیوں کےشیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 60 کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کےشیئرز کے سودے 43 ارب 84 کروڑ روپے میں طے پائے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، جہاں ابتدائی سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجکر 25 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 344.17 پوائنٹس یا 0.24 فیصد اضافے سے 145,726.96 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

اہم شعبوں جیسے آٹوموبائل اسمبلی، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز میں بھرپور خریداری دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ، اے آر ایل، این آر ایل، ماری، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

گزشتہ ہفتے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 4,348 پوائنٹس یا 3.1 فیصد اضافے سے 145,383 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجے ڈالر کے مقابلے روپیہ 15 پیسے کے اضافے سے 282.32 روپے پر جاپہنچا۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 25 پیسے یا 0.09 فیصد کی بہتری سے 282.47 روپے پر بند ہوا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …