پیر , اکتوبر 13 2025

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں تجارتی خسارہ میں 44 فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے مہینے جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 44.16 فیصد کے بڑے اضافے سے 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جولائی 2025 کے جاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مہینے برآمدات سالانہ بنیادوں پر 16.91 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافے سے 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسی طرح جولائی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 29.25 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 12.37 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات کا حجم 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار سے مزید پتا چلتا ہے کہ جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 44.16 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 16.02 فیصد اضافے سے 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 ارب ڈالر سے سرپلس رہا تھا، جب کہ مالی سال 2024 کے دوران یہ 2.1 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 25-2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر تک پہنچے پر اظہار تشکر کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …