google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملکی تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالرز سے تجاوز - UrduLead
ہفتہ , مئی 3 2025

ملکی تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز پر پہنچ گیا جبکہ برآمدات میں 19.05 فیصد تنزلی سے 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ کر 21 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا جبکہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارے میں 35.79 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پربرآمدات میں 19.05فیصد کی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 8.93 فیصد کم ہو کر 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران برآمدات 6.25 فیصد بڑھ کر 26 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 14.52 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں 14.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل کے دوران درآمدات 5 ارب 52 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔

اعداود شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات 7.37 فیصد بڑھ کر 48 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرنے پرتنقید کا سامنا

معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے