پیر , اکتوبر 13 2025

پی ٹی سی ایل انضمام: مزید وضاحتیں طلب، ممکنہ اثرات کا جائزہ

مسابقتی کمیشن نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے مجوزہ انضمام پر مزیدوضاحتیں طلب کرلیں جبکہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو مزید معلومات بھی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ،

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مجوزہ انضمام منصوبے پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) کوتفصیلی سرمایہ کاری پلان پر بریفنگ دی گئی ،
اعلامیہ کے مطابق برنفنگ میں بینچ نے کمپنی حکام سے تفصیلی سوالات کیے اور مجوزہ پلان کی فعالیت، مسابقت اور صارفین پر ممکنہ اثرات سے متعلق وضاحتیں طلب کیں۔

کمیشن نے انضمام کے مختلف پہلوں کا جامع جائزہ لینے کے لیے مزید معلومات جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایکٹ کی دفعہ 11(6) کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی نار کے انضمام کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل کے نمائندوں اور وکلاء نے کمپیٹیشن کمیشن کے بنچ کو کمپنی کے بزنس پلان پر بریفنگ دی۔ بنچ چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، رکن سلمان امین اور رکن عبدالرشید شیخ پر مشتمل ہے۔

کمیشن کی پراسیڈنگ کے دوران، پی ٹی سی ایل نے کمپنی کے مجوزہ بزنس پلان ، مجوزہ انضمام کی افادیت اور ریگولیٹری اکاؤنٹس پر بریفنگ دی۔

بینچ نے پی ٹی سی ایل کے حکام سے مجوزہ پلان اور بعد ازاں فعالیت بارے کئی ایک سوالات کیے اور مختلف پہلوؤں پر وضاحت طلب کی۔ کمیشن نے مسابقت اور صارفین پر انضمام کے ممکنہ اثرات کا جامع جائزہ لینے کے لیے مزید معلومات بھی طلب کیں۔

سی سی پی نے اس مجوزہ انضمام کی درخواست کا فیز ٹو ریویو کر رہاہے ہے جس کا مقصد اس ٹرانزیکشن کا پاکستان کی ٹیلی کام اور ٹاور مارکیٹس پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینا ہے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سیاسی ہلچل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا …