اتوار , اکتوبر 12 2025

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

رات سے جاری بارش سےاسلام آباد کےمختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، مارگلہ پہاڑیوں سے آنے والے پانی سےاسلام آباد کےنالوں میں طغیانی آگئی، بھارہ کہو،سواں،چک شہزاد، پی ایچ اے فلیٹس میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

چک شہزاد اورپارک روڈ کے نالوں میں پانی میں اضافہ ہوگیا، نیوچھٹہ بختاورموسلادھار بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،بارش کا پانی گھروں میں داخل، متعددگلیاں ڈوب جانے سے رہائشی متاثر ہوگئے

راولپنڈی اوراسلام آباد میں مجموعی طور پر 7.51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سید پورمیں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،گولڑہ میں 5،بوکرہ 1، ایچ ایٹ 4 اور شمس آباد میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،کچہری میں7ملی میٹر،پیرودھائی اور گوالمنڈی میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں کی طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ سے گزرنے والے برساتی نالوں میں شدید تغیانی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے نیو چھٹہ بختاور میں موسلادھار بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی متعدد گھروں میں داخل ہو گیا، جس سے رہائشیوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور  اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔

بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر کے بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …