پیر , اگست 3 2026

گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ چھوڑ گئے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر شرفین ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق شرفین ردرفورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہو گئے ہیں، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔

ملتان سلطانز کے یو اے ای سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان نے 2026 کامن ویلتھ گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

ارشد ندیم کی ابتدائی مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر پاکستان کی پہلی میڈل کامیابی …