منگل , اکتوبر 14 2025

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ مینگورہ سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

اسلام آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ژوب، مو سیٰ خیل اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …