ہفتہ , مئی 2 2026

والی بال انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

ازبکستان میں جاری والی بال انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،

پاکستان نے پیر کو اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیم پورٹو ریکو کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پیر کو عالمی نمبر 19 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 13 پورٹو ریکو سے تھا جس میں پاکستان نے ایکبار پھر بھرپور سبقت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو تین۔صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-20 اور 25-15 رہا۔

پاکستان کی جانب سے یحییٰ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان گروپ مرحلے کا آخری میچ کل ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

 واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عفت عمر کی مالی مشکلات اور تعصب پر کھل کر بات

پاکستانی اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سادہ پس …