بدھ , اکتوبر 15 2025

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، دوسری جانب اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔

کراچی میں صبح سویرے مختلف علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوئی، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، قیوم آباد، پنجاب کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسٹیڈیم روڈ، جیل چورنگی، مزار قائد، ایم اے جناح روڈ، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، تاہم یہ سلسلہ چند گھنٹے بعد تھم گیا۔

دوسری جانب حیدرآباد، مٹیاری، بدین، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، سکھر، خیرپور میں بھی بادل جم کر برسے، جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سندھ کے متعدد اضلاع میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائےگئے، راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ تک پہنچ گئی تھی، جب کہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد ایک ہزار 752 فٹ ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح کو ایک ہزار سات سو چھیالیس فٹ تک برقرار رکھا جائےگا ۔۔ اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے 

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …