پیر , اکتوبر 13 2025

پاک بھارت لیجنڈز کے درمیان کرکٹ میچ منسوخ

انگلینڈ میں پاک بھارت لیجنڈز کے درمیان کرکٹ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے میچ سے محض اس بنیاد پرانکارکردیا کہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی ٹیم کا حصہ ہیں، بھارتی ٹیم کے اس فیصلے پرشائقین کرکٹ اورسوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچزشیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے تاہم پاک بھارت میچ کی منسوخی سے شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ کھیل کوسیاست سے آلودہ کرنے کا یہ ایک اورافسوسناک واقعہ ہے جس سے اسپورٹس مین اسپرٹ کوشدید دھچکا پہنچا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …