منگل , اکتوبر 14 2025

پاکستان: ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن

پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے، قومی ٹیم نے ایشین انڈر 16 کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپین شپ میں قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا،

پاکستان والی بال ٹیم نے فائنل میں ایران کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایشین چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بڑے ٹاکرے کے آغاز کے ساتھ ہی حریف ٹیم نے قومی کھلاڑیوں کو دباؤ میں لا کر ابتدائی 2 سیٹس جیت لیے تاہم پاکستانی شاہینوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے لگاتار 3 سیٹس میں فتح سمیٹ کر مقابلہ 2-3 سے اپنے نام کر لیا۔

قبل ازیں، پاکستان نے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سیٹس سے بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے ناقابل شکست رہنے کے ساتھ ساتھ آئندہ برس ہونے والی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے بھی اپنی شرکت یقینی بنا لی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …