
دوسرے ایشین مینز انڈر 16والی بال چیمپین شپ کا فائنل آج دوپہر کو پاکستان اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تھائی لینڈ میں کھیلا جارہا ہے
اس سے قبل پاکستانی والی بال ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کو یک طرفہ میچ میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا
واضح رہے کہ پول میچ میں بھی پاکستانی والی بال ٹیم نے واضح برتری سے ایرانی والی بال ٹیم کو شکست دی تھی

پاکستان والی بال ٹیم نے آئندہ برس ہونے والی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے اپنی شرکت بھی یقینی بنا لی ہے