پیر , دسمبر 1 2025

ایل ایل بی ڈگری پروگرام 5 سال کی بجائے 4 سال کر دیا گیا

ایل ایل بی ڈگری پروگرام کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لئے اچھی خبر،

ڈگری پروگرام کا دورانیہ 5 سال کی بجائے 4 سال کر دیا گیا۔

ایچ ای سی کا4سالہ ایل ایل بی ڈگری کونافذالعمل کرنےکیلئےتمام جامعات کو مراسلہ جاری کردیا گیا،

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس قبل ملک بھر میں ایل ایل بی ڈگری پروگرام 5سال کا تھا،

ہائر ایجوکیشن نے ملک بھر کی تمام جامعات کے وائس چانسلر کو مراسلہ بھجوا دیا۔

چار سالہ ڈگری پروگرام کے لیے نیا نصاب بھی جاری کردیا گیا،

جامعات کو ڈگری پروگرام کیلئے نیا نصاب اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی …