google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قلندرز کی پی ایس ایل 9 میں پہلی فتح - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

قلندرز کی پی ایس ایل 9 میں پہلی فتح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 41 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ اعظم خان نے 29 جبکہ نسیم شاہ نے 27 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر قابلِ ذکر پرفارمنس نہ دے سکا۔ 

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے دو بیٹرز کو میدان بدر کیا جبکہ ڈیوڈ ویسا، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

رسی وینڈر ڈوسن 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انکی اننگز میں 4 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔ 

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں ڈیوڈ ویسا نے ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے۔ 

لاہور قلندرز کے بیٹر رسی وینڈر ڈوسن کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں پہلا ہونے والا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …