google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئےشین واٹسن - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئےشین واٹسن

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے عہدیداران کی جانب سے مختلف غیر ملکی کوچز سے رابطہ کیا گیا ہے ،تاہم سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی عہداران نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئےشین واٹسن کے نام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، تاہم شین واٹسن کے نام کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرینگے

 ذرائع کا کہنا تھا سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن نیوزی لینڈ سیریز سے ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے کوچ کی تلاش تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …