google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حتمی شیڈول طلب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حتمی شیڈول طلب

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر عمل درآمد کے لئے حتمی شیڈول طلب کرلیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ائیر لائن کی نجکاری، فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات سمیت دیگر معاملات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سینیٹر اسحٰق ڈار، خواجہ آصف، عطا تارڑ، رانا مشہود احمد خان، مصدق ملک، احد چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، علی پرویز ملک کے علاوہ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب، گورنر اسٹیٹ بینک، چئیرمین ایف بی آر، سیکریٹری نجکاری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ ممتازبینکار محمد اورنگزیب وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی اب تک کی پیش رفت اور اس ضمن میں آئندہ کے مراحل پر غور کیاگیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے قومی ائیر لائن کی نجکاری پر عمل درآمد کے لئے حتمی شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نجکاری ضروری اقدامات کے بعد آئندہ 2 روز میں شیڈول پیش کرے۔

وزیراعظم نے سختی سے ہدایت کی کہ اس عمل میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام مراحل میں شفافیت کو سوفیصد یقینی بنایا جائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …