نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے

حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں تبدیلی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں جزوی کمی آسکتی ہے، تاہم مہنگائی پر اس کے اثرات کا انحصار مارکیٹ میں قیمتوں کی منتقلی اور حکومتی پالیسیوں پر ہوگا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا جا چکا ہے اور عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں مزید ریلیف کی توقعات ہیں۔
UrduLead UrduLead