
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ،جنوبی/ مشرقی بلوچستان، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر شدیدموسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شدید موسلا دھار بارش کی وجہ سے مری، گلیات،راولپنڈی/ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔