پیر , اکتوبر 13 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ

وفاقی بجٹ کی منظوری اور ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا اور انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتامی سیشن میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1581.77 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ انڈیکس 12 لاکھ 36 ہزار 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، گزشتہ روز یہ انڈیکس 12 لاکھ 20 ہزار 46 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

فنانس بل 2025 کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو خریداری کا رجحان واپس لوٹ آیا،

کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بج کر 25 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,075.63 پوائنٹس (0.88 فیصد) کے اضافے سے 123,122.09پوائنٹس پر جاپہنچا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی اشاریوں میں بہتری اور بجٹ کے بعد کی مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مالیاتی اداروں، بینکنگ اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھنے سے انڈیکس کو سہارا ملا۔

سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں استحکام اور بتدریج بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …