google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئےترجیحات کا تعین - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئےترجیحات کا تعین

آئندہ مالی سال دوہزار چوبیس-پچیس کےوفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئےترجیحات کا تعین کرلیا گیا-

زرعی ترقی-صنعتی فروغ -بلو اکانومی اورڈیجٹیل انفراسٹرکچر سمیت دیگرنئے منصوبوں کوترجیح دینےکی تجویزہےجبکہ توانائی-آبی وسائل -ٹرانسپورٹ اورمواصلات کےجاری منصوبوں کیلئےفنڈزمختص کرنے کو ترجیح دی جائے گی
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 2024-25 کےوفاقی بجٹ کے تحت نئےاورجاری ترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈزکی ترجیحات کاتعین کیاگیا ہے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں زرعی ترقی-بلو اکانومی-سائنس اینڈ ٹیکنالوجی-ڈیجیٹل انفراسٹرکچر-صنعتی فروغ – برآمدات اورپیداواربڑھانے میں معاون نئےترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی تجویز ہے-

ذرائع کےمطابق نئےمالی سال سال توانائی شعبے کےجاری منصوبوں کیلئےفنڈزکوترجیح دی جائے گی جبکہ جاری اسٹریٹیجک نوعیت کےمنصوبوں-آبی وسائل -ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے جاری منصوبوں کوترجیح دینے کی تجویز ہے-

آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ایسے منصوبے جن پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ان کیلئے فنڈز مختص کرنے کو ترجیح دی جائے گی –

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …