پیر , اکتوبر 13 2025

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 2025: بھارت کی پاکستانی جوڑی کو شکست

پاکستان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔

فائنل میں روایتی حریف بھارت نے سخت مقابلے کے بعد نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو (1-2) سے شکست دے دی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی، مگر بھارت نے اگلے دو سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے اس ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا، جو کہ ایک اہم پیش رفت اور نئی تاریخ کا آغاز ہے۔

پاکستان کی جوڑی نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، تاہم فیصلہ کن مرحلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق اس تاریخی سلور میڈل سے نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے، اور یہ نتیجہ مستقبل میں مزید بڑی کامیابیوں کی بنیاد بنے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے 5 وکٹوں پر 313 رنز

شان مسعود، امام الحق کی نصف سنچریاں، رضوان اور سلمان علی آغا کی شراکت نے …