پیر , اکتوبر 13 2025

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے سرچ کمیٹی کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تقرریوں کے لیے باقاعدہ طور پر سرچ کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اقدام ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی ہر عہدے کے لیے تین امیدواروں کے نام وزیراعظم کو تجویز کرے گی، جب کہ چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔

سرچ کمیٹی کی کنوینر وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری آئی ٹی، ممبر پی آر اے ایل بورڈ، وزیر مملکت برائے ریلویز، فنانس اور پی ایم ڈی یو بلال اظہر کیانی بھی شامل ہیں۔

یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل نظام کو مؤثر بنانے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے والی اتھارٹی کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …