
قومی اسمبلی نے فنانس بل کی شق وار منظوری دے دی، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا۔
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا جبکہ اپوزیشن کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں،
پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کردیا گیا اور 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہوں گی۔
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا،
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری حاصل کر رہے ہیں۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں کاربن لیوی سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں، وزیر خزانہ کی ترامیم منظور کر لی گئیں۔
قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری دی جارہی ہے،
قبل ازیں قومی اسمبلی، سینیٹ میں بجٹ پر ارکان نے کئی دن تک تفصیلی بحث کی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے ترامیم پیش کرنے کا عمل بھی جاری ہے،
اس دوران حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ارکان کی پیش کی جانے والی ترامیم سے متعلق حمایت یا مخالفت میں اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔