پیر , دسمبر 1 2025

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں نئے فنانس ترمیمی بل کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس صبح ساڑھے 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیڈرل بورڈ نے SSC Part-I اور Part-II 2025 کے نتائج کا اعلان کیا

وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے 28 نومبر …