پیر , اکتوبر 13 2025

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکا پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی۔

چونکہ اگلے دونوں آئی سی سی ایونٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے اس لیے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اس سیریز کو پلان کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا پہنچنے کے بعد سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ سیریز کے بقیہ دونوں میچز 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سیاسی ہلچل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا …