google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومتی اخراجات میں کمی، جامع سفارشات طلب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

حکومتی اخراجات میں کمی، جامع سفارشات طلب

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معاشی نظام کی مجموعی اصلاح اورحکومتی اخراجات میں بڑی کمی لانے کے لئے جامع سفارشات طلب کرلی ہیں

ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور آٹو میشن کے عمل کے فوری آغاز کی ہدایت کی ہے جس کی نگرانی وہ خود کریں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے دنیا کا بہترین ماڈل اپنایاجائے اور اس ضمن میں بہترین خدمات کے فوری حصول کے امکانات کا جائزہ لیاجائے تاکہ ایف بی آرنظام میں شفافیت ہو، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہو، ٹیکس چوری ، کرپشن ، سمگلنگ کا خاتمہ ہو اور خودکار نظام کے ذریعے عوام اور کاروباری برادری کے لئے آسانیاں لائی جائیں۔

بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور ٹیکس دینے والے ہیروز کی پزیرائی ہو اور کالی بھیڑوں کو سزاملے۔

انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز دورہ گوادر کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس میںمنعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے دوران دی ۔

اجلاس کو چئیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے ٹیکس وصولیوں میں اضافے، ایکسپورٹرز کو ری فنڈ کی ادائیگی، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، ٹیکس چوری، ادارہ جاتی کرپشن، انسداد سمگلنگ، آٹو میشن اور معیاری خدمات کی فراہمی پراقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کی بریفنگ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹو میشن کا عمل فوری طورپر جدید خطوط اور دنیا میں موجود بہترین ماڈلز کی بنیاد پر بنایا جائے اور اس ضمن میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ

سال 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب …