جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

میانمارکی پاکستان کو ایک گول سے شکست

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو تھن پینگ کے فیصلہ کن گول کی بدولت صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کو کوالیفائر میں شام کے بعد مسلسل دوسری شکست کا سامنا رہا۔ 

رنگون کے تھوونا فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میانمار کے تھن پینگ نے 41ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ 

کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ پہلا فٹبال میچ تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں کوریائی اور پاکستانی کھلاڑی موقی ٹریننگ بیس میں ہاکی میچ کھیلتے ہوئے

کوریا کی جونیئر ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان پر شاندار فتح

جنوبی کوریا نے 2026 مینز جونیئر ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو …