منگل , اکتوبر 14 2025

نیپرا کا کراچی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کو کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش 12گھنٹے سے تجاوز کر گئی لوڈ شیڈنگ کی انفرادی شکایات ڈھائی سے 3 گھنٹے کی بندش کی ہیں۔

نیپرا کے مطابق شدید گرمی کی لہر میں طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مشکل بن گئی ہے، لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیوں اور معیشت پربھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …