اتوار , اکتوبر 12 2025

آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا مقابلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے،

دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن منسوخ کرکے آرام کو ترجیح دی تاکہ کھلاڑی مکمل فٹ ہو کرآج کے میچ میں شرکت کریں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کے سپرد ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکا پہلا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے جیتا تھا، جس سے میزبان ٹیم کا مورال بلند ہے۔

کرکٹ شائقین کو آج کے میچ سے بھی ایک سنسنی خیز اوردلچسپ مقابلے کی توقع ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان، جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے لیے تیار

شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دفاعی چیمپئن …