پیر , دسمبر 1 2025

“لوو گرو” کا نیا گانا” بے خبریاں ” جاری

مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور نامور اداکار ہمایوں سعید کی نئی فلم “لوو گرو” کا نیا گانا”بے خبریاں” ریلیز کردیا گیا۔

عیدالاضحی پر ریلیزہونیوالی اس فلم کے لیے یہ گانامعروف گلوکار شیراز اپل نے گایا ہے اور کمپوزیشن بھی خود تیار کی ہے۔

اس سے پہلے اس فلم لو و گرو کا پروموشنل گانا آ تینوں عارف لوہار نے گایا ہے اس گانے کو ریلیز کرنے کا مقصد فلم کی پبلسٹی کرنا اور مداحوں کو تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔

گانا فلم میں اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پرخوب صورت لوکیشنزپر پکچرائز کیاگیا گیا ہے،

گانے کی شاعری مبشر حسن نے لکھی ہے اوراسے امریکہ میں پکچرائز کیاگیا ہے۔

فلم “لوو گورو” عید قربان پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے ایک ابتدائی ورکنگ …