google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں ہلکی بارش سے پہلے آندھی اور طوفان - UrduLead
منگل , مئی 27 2025

ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں ہلکی بارش سے پہلے آندھی اور طوفان

راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔

پشاور میں بھی آندھی سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔

اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ مظفرآباد میں کلاوڈ برسٹ سے3 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد مکانات اور مسجد کونقصان پہنچا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ دیامر، بابو سر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے ہے۔

خیبر پختوںخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش، ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، پنجاب میں بھی کہیں مٹی کے طوفان اور کہیں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے

تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی بھی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقہ مالم جبہ 26، پشاور(ایئرپورٹ )23، سٹی 12، باچا خان ایئرپورٹ 21، بالاکوٹ 18، چراٹ 11، پٹن 08، دیر)زیریں( 08 ،بالائی 02، میرکھانی 06، کالام05،تخت بائی02،چترال،سیدو شریف01،کشمیر کے علاقہ گڑھی دوپٹہ 11 ملی میٹر بارش ہوئی

پنجاب کے علاقہ اسلام آباد(ایئرپورٹ) 09، گولڑہ 01، اٹک 04، راولپنڈی(شمس آبا) 02، چکلالہ 01، گلگت ببلتستان: بونجی 07، استور میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49،دادو48،شہید بینظیر آباد،سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم بائولر کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار

ُپاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز سپن بائولر نے حال ہی میں جاری کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے